چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فورسز کی کارروائی،دہشت گردہلاک

ویب ڈیسک:
میران شاہ :  شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آپریشن کے دوران فورسز کی کارروائی میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

گزشتہ روز شمالی وزیرستان ایجنسی میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا،جس سے ایک افسر زخمی ہوگیا تھا۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل سے خار کمر روڈ پر واقع سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگیا، جب کہ دیگر دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ سماء

کی

کے

پر

KESC

بعد

pipeline

crackdown

Tabool ads will show in this div