پی ایس ایل؛پہلے مرحلے میں آج سنسنی خیزآخری میچز

دبئی:پاکستان سپرلیگ میں آج پہلے مرحلے کا آخری دن ہے۔ آج دومیچز کھیلے جائیں گے جنہیں اگرمگرکے چکرنے نہایت اہم بنادیا ہے۔

پی ایس ایل تیسرے ایڈیشن کے پہلے مرحلے کا آج سنسنی خیز دن ہے۔آج کے پہلے میچ میں کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر نمبرون اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بقا کی جنگ لڑیں گے۔ دوسرے میچ میں پشاور زلمی کا معرکہ لاہورقلندرز کے ساتھ ہوگا۔

کراچی کنگز سے مقابلہ کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ اپنی ٹاپ پوزیشن سے پہلے ہی پلے آف میں جگہ بنا چکے ہیں لیکن کراچی کنگز کو آج جیت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اگر آج شکست ہوئی تو یہ انہیں اگلے مرحلے سے باہر بھی کرسکتی ہے۔

پشاور زلمی کے لئے یہ پلے آف مرحلے تک رسائی کا آخری موقع ہے۔ زلمیزلاہور قلندرزکو شکست دے کر فائنل آف فور میں پہنچ سکتے ہیں۔ پشاور زلمی نے قلندرزکو ہرایا تو اگلا میچ کراچی کنگز کیلئے فیصلہ کن بن جائے گا۔

جیت کی صورت میں کراچی کنگز پلے آف مرحلے تک رسائی پا لیں گے لیکن شکست ہوئی تو ملتان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔

اگرکراچی کنگز اورپشاور زلمی دونوں نے اپنے آج کے میچز جیت لیے تو شاندار کارکردگی دکھا کرایونٹ میں 10 میں سے 9 پوائنٹس حاصل کرنے والے سلطانز گھروں کو لوٹ جائیں گے۔

جبکہ لاہور قلندر نے میدان مارا تو برینڈن الیون کی کامیابی سےدو ٹیموں کا بھلا ہو جائے گا۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ جائیں گی جبکہ پشاور زلمی اور لاہورقلندرز کا ایونٹ میں سفر تمام ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی فائنل فور میں جگہ بنا چکے ہیں۔

lahore qalandars

PESHAWAR ZALMI

KARACHI KINGS

ISLAMABAD UNITED

psl 2018

Pakistan Super League 2018

PZvLQ

Peshawar Zalmi vs Lahore Qalandars

Islamabad United vs Karachi Kings

IUvKK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div