جنگ شروع کرنےسےزیادہ ختم کرنامشکل ہوتاہے،اوباماکافوجیوں سےخطاب

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کیرولینا : امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ عراق جنگ سے سبق سیکھنا ہوگا۔ عراق کا مستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے۔

امریکی صدر نے نارتھ کیرولینا میں عراق سے واپس آنے والے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ختم کرنا اسے شروع کرنے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے.


عراق میں امریکی جنگ اب ختم ہورہی ہے اور وہاں کا مستقبل اب عراقی عوام کے ہاتھ میں ہوگا۔

امریکی فوج عراق کو آزاد خود مختار اور مستحکم چھوڑ کر انخلا کررہی ہے۔ براک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا کو عراق جنگ سے سبق سیکھنا چاہیے۔


اس جنگ میں امریکی فوجیوں کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔ انہوں نےغیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سماء/ایجنسیز

شروع

verdict

Tabool ads will show in this div