امریکی سینیٹ میں پاکستان کی 70کروڑ ڈالر امداد روکنے کا بل منظور

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے پاکستان کی سترکروڑ ڈالر امداد روکنے کی توثیق کردی ہے۔ بل پر رواں ہفتے دستخط کا امکان ہے۔

امریکی سینیٹ نے چھ سو باسٹھ ارب ڈالرکے دفاعی بل کی منظوری دی ہے ۔ جس میں پاکستان کی امداد اورایران کے مرکزی بینک پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

سینیٹ میں پیش کردہ بل کی حمایت میں چھیاسی اور مخالفت میں تیرہ ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ گزشہ روز امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کی ستر کروڑ ڈالرامداد روکنے کا بل منظورکیا تھا۔

امداد کی فراہمی افغانستان کو دھماکا خیزمواد کی ترسیل روکنے سے مشروط کی گئی ہے۔ سینیٹ اور ایوان نمائندگان سے بل پاس ہونے کے بعد صدر اوباما کو دستخط کیلئے بھیجا جائیگا جس پر رواں ہفتے دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ سماء/ایجنسیز

میں

کی

کا

9/11

bail

امریکی

myanmar

role