ماہرہ خان کو نیا ایوارڈ مل گیا

لندن : برطانیہ میں ہونے والے یو کے ایشین فلم فیسٹول میں معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو نئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق لندن میں 20ویں یو کے ایشین فلم فیسٹیول کا انعقاد ہوا،جس میں معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو خاص ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں فلموں میں خدمات اور ایکٹوازم پر دیا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے ایوارڈ خود لندن میں وصول کیا اور اپنے بیٹے اذلان کو ڈیڈیکیٹ کیا۔ لندن میں ہونے والے یو کے ایشین فلم فیسٹیول میں پاکستانی اداکار آمنہ شیخ، صنم سعید اور عدنان ملک سمیت بالی ووڈ کے کئی نامور چہرے بھی شریک ہوئے۔

یہ فیسٹیول 12 روز تک جاری ہے، جو کہ 25 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔ فلم فیسٹول میں ماہرہ خان کے ساتھ ایک نشست کا بھی اہتمام کیا گیا، جس پر لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

     

ایشیا

انٹرٹینمنٹ

AWARD

Tabool ads will show in this div