بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے،عراق سےامریکی انخلا مکمل

اسٹاف رپورٹ
بغداد : عراق میں امریکی فوجی مہم بالآخر ختم ہوگئی۔ امریکی فوج کا آخری دستہ بھی سرحد پار کرکے کویت پہنچ گیا ہے۔

عراقی شہر الناصریہ کے قریب فوجی اڈے کیمپ ایڈر سے  ایک سو دس بکتربند گاڑیوں میں سوار پانچ سو امریکی فوجیوں پر آخری دستہ  خبری سرحد سے کویت میں داخل ہوا۔ امریکا روانگی سے پہلے قافلہ کویت کے کیمپ ورجینیا میں قیام کرے گا۔

امریکی فوج کے آخری قافلے کے جانے کے بعد اب عراق میں صرف ایک سو ستاون فوجی باقی رہ گئے ہیں۔ ان کی ذمہ داری امریکی سفارتخانے کے عملے کو تربیت فراہم کرنا اور سفارتی مشن کی حفاظت کرنا ہے۔

عراق میں مارچ دو ہزار تین میں امریکی فوج نے حملہ کیا تھا ۔ نو سالہ عراق جنگ کے دوران ساڑھے چار ہزار امریکی اور ایک لاکھ سے زائد عراقی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس جنگ پر امریکا کے دس کھرب کے قریب ڈالر خرچ ہوئے۔ سماء/ایجنسیز

سے

کر

MH370

Narendra Modi

canada

ہم

convicts

مکمل

Tabool ads will show in this div