امریکا نے عراقی سرزمین سے سامان لپیٹ لیا،آخری دستہ بھی روانہ
اسٹاف رپورٹ
بغداد : عراق میں نو سالہ جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی افواج کا آخری دستہ بھی ملک سے نکل گیا۔
ناصریہ کے فوجی اڈے سے بھي پانچ سو امریکی فوجیوں کا دستہ بھی عراقی سرزمين سے چلا گيا۔ قافلہ سو سے زائد گاڑياں پر مشتمل تھا۔
عراق کا مکمل کنٹرول اب مقامی فوج نے سنبھال ليا ہے۔ حکام کے مطابق فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
عوام نے قابض فوج کے انخلاء پر خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا ۔ پندرہ دسمبر کو امریکی آپریشن کے خاتمے پر بغداد میں رسمی طور پر امریکی پرچم اتارا گیا تھا۔
نو سالہ عراق جنگ کے دوران ساڑھے چار ہزار امریکی اور لاکھوں عراقی شہری ہلاک ہوئے۔ سماء/ایجنسیز
سے
نے
Sohail Khan
decision
objections
تبولا
Tabool ads will show in this div