شامی فوج نے جنگی مشقیں شروع کردیں
اسٹاف رپورٹ
دمشق: شامی افواج نے کسی بھی ممکنہ حملے کے پیش نظر بحری وفضائی مشقیں شروع کردی ہیں۔
شام پر کسی بھی ممکنہ جارحیت کیخلاف بحری اور فضائی افواج بڑے پیمانے پرمشقوں میں مصروف ہیں۔ مشقوں میں جنگی ہیلی کاپٹر اورطیارے بھی حصہ لے رہے ہیں ۔ نامعلوم مقام پرجاری ان مشقوں کو دیکھنے کیلئے شامی فورسز کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ سماء