پی ایس ایل تھری؛آج دواہم میچزکھیلےجائیں گے

شارجہ : پاکستان سپرلیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن پشاورزلمی بقا کی جنگ لڑے گا۔ کراچی کنگز کو کامیابی پلے آف میں پہنچا دے گی۔نمبر ون کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز مقابلہ کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا فیصلہ کن مرحلہ آپہنچاہے۔دفاعی چیمپئن کے لئے بقا کی جنگ شروع ہوچکی ہے۔پشاورزلمی آج کراچی کنگز سے ٹکرائے گی۔شکست کی صورت میں سیمی الیون پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوجائےگی۔

کراچی کنگزکےلئےمشکلات کم نہیں ہورہیں۔آج کےمیچ میں جیت کنگزکوپلے آف میں پہنچا دے گی جبکہ شکست سے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈاورکوئٹہ گلیڈئیٹرزپہلی پوزیشن کے لئے آمنے سامنےہونگے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے شیروں نے حریفوں کو ٹکنے نہیں دیا۔لیوک رونکی نےسپر فارم کےساتھ چھکوں چوکوں کی برسات کردی۔ فہیم اشرف نے وکٹیں اڑائیں۔ کوئٹہ کے اسٹارز بھی فارم میں ہیں۔

PESHAWAR ZALMI

KARACHI KINGS

PSL 3

Tabool ads will show in this div