چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں پیسہ اور دباؤ کا استعمال ہوا، مشاہد اللہ

کراچی: پاکستان مسلم لیگ نواز کے سينيٹر مشاہد اللہ خان نے چئيرمين سينيٹ کے اليکشن ميں پيسہ اور دباؤ کے استعمال کا الزام لگا ديا۔


سماء کے پروگرام آواز ميں بات کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان بولے کہ صادق سنجرانی کو کوئی نہیں جانتا، چیئرمین سینیٹ کچھ ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ نومنتخب چیئرمین سینیٹ ایجنسی کے کردار ہیں۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پہلے بلوچستان اسمبلی کے ارکان بکے اور پھر سینیٹرز، جو خرید و فروخت کرکے سینیٹر بنے اس سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سینیٹرز نے ہمیں دباؤ پر ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔

مشاہد اللہ خان نے کہا زرداری صاحب نے کہا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا، اگر وہ بہادر تھے تو دبئی کیوں بھاگے۔ اینٹ سے اینٹ بجانے کے بجائے یہ خود اینٹوں پر کھڑے ہوگئے۔ سماء

ELECTION

ASIF ZARDARI

chairman senate

awaz program

Sadiq Sanjrani

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div