لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کو17 رنز سے شکست دیدی
شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے 26 ویں میچ میں فخر زمان کی شاندار بلے بازی کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے آخری گروپ مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز ہی بنا سکی۔
لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف
لاہور قلندرز کے اوپنر بلے باز فخر زمان کو بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے 94 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے اور نو چوکے شامل تھے۔
Lahore Qalandars won by 19 runs! Watch ball by ball highlights at https://t.co/OZe7itfJ3h#LQvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/PSHqofcFML
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 14, 2018
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز جیسن روئے اور شین واٹسن نے اچھا آغاز فراہم کیا تاہم دونوں کے آوٹ ہونے کے بعد ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ ریلی روسوو نے کچھ مزاحمت دکھاتے ہوئے 42 رنز بنائے، جبکہ کپتان سرفراز احمد 28 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔