لندن حکومت کا 23 روسی سفارتکاروں کو برطانیہ چھوڑنے کا حکم

 

لندن : برطانيہ ميں سابق ڈبل ايجنٹ کوزہريلا مواد ديا گيا، جوروس ميں تيار ہوا، برطانيہ نے ماسکو سے سوال کيا مگر جواب نہ ملا جس کے بعد تئيس روسي سفارتکاروں کو برطانيہ چھوڑنے کا حکم ديديا گيا۔

چار مارچ کو روس کے سابق ايجنٹ اوراُس کي بيٹي کو سيلسبري ميں کيميائي زہرديا گيا، زہريلا مواد روس ميں تيار ہوا تھا، ڈبل ايجنٹ پر يہ حملہ سوال بن گيا، برطانوي وزيراعظم نے ماسکو سے وضاحت مانگي مگرجواب اطمينان بخش نہ ملا۔

لندن حکومت نے اس مداخلت پرتئيس روسي سفارتکاروں کو برطانيہ چھوڑنے کا حکم ديتے ہوئے ماسکو سے اعليٰ سطح کے رابطے معطل کرنے کا فيصلہ کرليا جبکہ روسي سفيرکو وزارت خارجہ بھي طلب کرليا۔

برطانيہ ميں اب تک روسي شہريوں کي پندرہ مشتبہ اموات ہوچکي ہيں جبکہ روس نے کہا ہے کہ برطانيہ ماسکو پر بے بنياد الزام لگارہا ہے، سفارتکاروں کي بيدخلي ناقابل قبول ہے۔

RUSSIA

agent

Tabool ads will show in this div