لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف

شارجہ : پاکستان سپر لیگ 3 کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیا ہے، فخر زمان 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شارجہ میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 3 کے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 186 رنز بنائے، فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی، وہ صرف 6 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔
Qalandars post their highest score of the tournament. Gladiators have a gladiatorial task ahead of them. LQ 186/4 in 20 Overs #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #LQvQG pic.twitter.com/ARseEZm9L0
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 14, 2018
لاہور قلندرز کی جانب سے اینٹن ڈیوچک 18، آغا سلمان ایک، میک کولم 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گلریز صدف نے 27 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 42 اور سنیل نارائن نے 14گیندوں پر 20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔
ویڈیو دیکھیں : فخر زمان کی جارحانہ بیٹنگ کی جھلکیاں دیکھیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انور علی، راحت علی، میر حمزہ اور حسن خان نے ایک ایک وکٹ لی، شین واٹسن 50 رنز کی مار کھا کر سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔
پاکستان سپر لیگ 3 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
Quetta Gladiators won the toss and elected to bowl first #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #LQvQG pic.twitter.com/YJ19KcuFgq
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 14, 2018
سرفراز احمد کہتے ہیں ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، بین لافلن اور اسد شفیق کی جگہ میر حمزہ اور جیسن رائے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
Gladiators won the toss and elected to bowl first. Can Gladiators win this won to earn to top spot in the points table?#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #LQvQG pic.twitter.com/IDRZiXln4D
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 14, 2018
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جیسن رائے، شین واٹسن، کیون پیٹرسن، رمیز راجہ (جونیئر)، رائلی روسو، سرفراز حمد، محمد نواز، انور علی، حسن خان، راحت علی، میر حمزہ۔
لاہور قلندرز میں شامل کھلاڑیوں کے نام۔ فخر زمان، اینٹون دیوچک، آغا سلمان، برینڈن میک کولم، سنیل نارائن، گلریز صفدر، سہیل اختر، سہیل خان، مچل میک کلیگھن، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی۔