القاعدہ شمالی افریقہ کواپنا نیا گڑھ بنا رہی ہے،برطانوی اخبار کا دعویٰ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لندن : برطانوی حکام کا دعویٰ ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں کمزور ہونے کے بعد القاعدہ ارکان شمالی افریقہ منتقل ہورہے ہیں۔

برطانوی اخبار گارجین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ، اعلیٰ برطانوی اہل کاروں کا ماننا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کے سینیر ارکان امریکی ڈرون حملوں میں مارے گئے اور اب صرف مٹھی بھر القاعدہ ارکان زندہ ہیں جو شمالی افریقہ کا رخ کررہے ہیں ۔

برطانوی حکام کے مطابق دو ہزار بارہ میں ایک اور حملہ پاکستان میں القاعدہ کی باقی قیادت کو ختم کرسکتا ہے۔ حکام کے مطابق القاعدہ کے دو اہم رہنما لیبیا منتقل ہوگئے ہیں ۔

جس سے چند ماہ اور سال میں  شمالی افریقہ القاعدہ کا نیا مرکز بن سکتا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اب صرف سو سے کم القاعدہ ارکان موجود ہیں جن میں سے مٹھی بھر افراد امریکا اور مغربی ممالک کے لئے خطر ہیں۔ سماء/ایجنسیز

کا

PAT

jirga

President

Tayyip erdogan

Tabool ads will show in this div