Technology

عام صارفین کیلئے اڑنے والی ٹیکسی متعارف

کراچی : گوگل کي فلائنگ کار ہوائي جہاز اور ہيلي کاپٹر کي طرح فضا ميں پرواز بھرنے کو تيار ہے، یہ گاڑی دو ہزار اکيس تک کمرشل بنیادوں پر نیوزی لینڈ کی فضاﺅں میں عام صارفین کو ٹیکسی کی سہولت فراہم کرے گی۔

گوگل کي فلائنگ کار کو ديکھ کرہيري پوٹر فلم کے وہ مناظر ياد آگئے، جب ہیری اور اس کے دوست اڑتي کار ميں سفرکرتے ہيں، گوگل کے شریک بانی اورالفابیٹ کے چيف ايگزيکٹوآفيسر ليري پيج نے فلمي مناظر کو سچ کردکھايا، پہلے ماڈل فلائیرری کریشنل اور اب دوسری گاڑی کورا کو متعارف کرادياگيا۔

یہ اڑنے والی ٹیکسی ہے جسے لیری پیج کی کمپنی کیٹی ہاک نے تیار کیا ہے، فلائنگ کار مسافروں کو ٹیکسی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائيں گی، کورا ميں لگے بارہ پنکھے اسے ٹیک آف اور لینڈنگ میں مدد دیں گے ، 110 ميل في گھنٹہ کي رفتار سے ایک وقت میں 2 مسافر سفر کرسکیں گے ۔

فلائنگ ٹيکسي کو سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں متعارف کرایا جائے گا، اس سلسلے ميں نيوزي لينڈ حکومت سے گوگل معاہدہ کرے گي، پھر آزمائشی پروازیں شروع کردي جائيں گي۔

flying car

Tabool ads will show in this div