لیگی رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق، دانیال عزیز اور نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت آج ہوگی۔ لیگی رہنماؤں نے مختلف مقامات پر دوران خطاب عدلیہ اور ججز کے خلاف بازیبا زبان استعمال کی تھی، جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لیا تھا۔

سپریم کورٹ میں نا اہل وزیراعظم نواز شریف، سعد رفیق اور دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت آج ہو رہی ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست شیخ احسن الدین نے ، سعد رفیق کے خلاف اویس یونس نے اور دانیال عزیز کے خلاف ندیم نثار چوہدری نے دائر کی ہے۔

درخواست گزاروں نے لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کی بنیاد پر توہین عدالت کا الزام عائد کیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج سماعت کر رہا ہے۔ سماء

MARYAM NAWAZ

Nehal Hashmi

contempt court

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div