پی ایس ایل 3 : اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف

شارجہ : پاکستان سپر لیگ 3 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیا ہے، رونکی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، ایلکس ہیلز نے 46 رنز بنائے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 185 رنز بنائے، رونکی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 36 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے، ایلکس ہیلز 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جے پی ڈومینی 6 اور حسین طلعت 21 گیندوں پر جارحانہ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی 17 اور فہیم اشرف 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمر گل نے 2 جبکہ عمران طاہر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ 3 کے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے بیٹنگ کرے گی۔

شعیب ملک کہتے ہیں کہ ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، چار یا 5 بولرز کا انتخاب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جنید خان اور ہارڈس کی جگہ عمر گل اور وائٹلی آج کا میچ کھیلیں گے۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹنگ لائن بہت اچھی ہے، 160 سے زیادہ اسکور اس پچ پر کافی اچھا ہوگا، ہم بہت پرامید ہیں کیوں کہ ہر شخص اپنا کردار اچھی طرح ادا کررہا ہے، لیگ انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہوگئی، کامیابی کا تسلسل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید جانیے : پی ایس ایل 3 کے فائنل کے ٹکٹ مہنگے کردیئے گئے

انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کی ہیں، الیکس ہیلز اور عماد بٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے، اسٹیفن فن اور ظفر گوہر آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کمار سنگاکارا، احمد شہزاد، صہیب مقصود، شعیب ملک، کیرن پولارڈ، سیف بدر، راس وائٹلی، عمران طاہر، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمر گل۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی فائنل الیون۔ ایلکس ہیلز، لیوک رونکی، جے پی ڈومینی، حسین طلعت، آصف علی، فہیم اشرف، مصباح الحق، سمت پٹیل، شاداب خان، عماد بٹ، محمد سمیع۔

lahore qalandars

QUETTA GLADIATORS

KARACHI KINGS

ISLAMABAD UNITED

peshwar zalmi

PSL3

Multan Sultans

Pakistan Supre League 3

Tabool ads will show in this div