پی ایس ایل 3 فائنل کے ٹکٹ مہنگے کردیئے گئے
کراچی : پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر پی سی بی نے قیمتیں بڑھادیں، 2 جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کے نرخ وی آئی پی انکلوژر کے برابر کردیئے گئے۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشنل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، مداحوں کی جانب سے بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹس مہنگے کردیئے۔

پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کے 2 جنرل انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت بڑھا کر وی آئی پی انکلوژر کے برابر کردی، شائقین کرکٹ کو اب اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژر کا ایک ٹکٹ ایک ہزار روپے کے بجائے 12 ہزار روپے میں ملے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 3 کا پہلا ایڈیشن مکمل طور پر یو اے ای میں کھیلا گیا تھا جبکہ گزشتہ سال دوسرے سیزن کا فائنل لاہور میں ہوا تھا، اس بار پی سی بی نے پاکستانی شائقین کی سہولت اور کرکٹ کو واپس لانے کیلئے ایونٹ کے 3 میچز ملک میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا، پی ایس ایل کے 2 ایلیمینیٹر میچز لاہور میں جبکہ فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔