ن لیگی سینیٹر کا سلیم مانڈوی والا کو ووٹ ڈالنے کا اعتراف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین نے پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو ووٹ ڈالنے کا اعتراف کرلیا۔


مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دیا ہے جبکہ چیئرمین کا ووٹ سینئر ہونے کی وجہ سے دیا۔

سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب، حلف اٹھالیا

کلثوم پروین نے کہا کہ عثمان کاکڑ مسلم لیگ ن کے رکن نہیں تھے بلکہ ن لیگ کے اتحادی تھے۔ میں نے پارٹی قوائد کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔

واضح رہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو مجموعی طور پر 98 ووٹ کاسٹ ہوئے، اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار سلیم مانڈوی والا نے 54 اور مسلم لیگ ن و اتحادی جماعتوں کے امیدوار عثمان کاکڑ کو 44 ووٹ ملے۔ اسحاق ڈار اور ایم کیو ایم کے 3 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ سماء

Senator

kulsoom parveen

Saleem Mandvi Wala

Deputy Chairman

Usman Kakar

Tabool ads will show in this div