نواز شریف کیخلاف نیب کا ایک اور شکنجہ تیار ہوگیا

اسلام آباد: چیئرمین ایچ ای سی کی مبینہ غیر قانونی تقرری کی شکایت پر جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا، خیبر پختونخوا حکومت کے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مبینہ خرد برد پر متعلقہ حکام کیخلاف بھی چھان بین ہوگی ۔

سماء کے نمائندے فیضان خان کے مطابق نیب کے اجلاس میں نواز شریف کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین مختار احمد کی مبینہ غیر قانونی تقرری کے معاملہ پر میاں صاحب اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکام کیخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مبینہ خرد برد پر متعلقہ صوبائی حکام کیخلاف شکایات کی بھی جانچ ہوگی، جڑواں شہروں میں قائم غیر قانونی کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے معاملہ پر سی ڈی اے، آر ٹی اے اور آئی سی ٹی کیجانب سے کی گئی کارروائیوں اور متاثرین کو رقوم کی واپسی میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔

چیئرمین نیب نے تفتیش اور تحقیقات بروقت مکمل کرنے کے ساتھ عوام کی آگاہی کلئے تینوں اداروں کو ایسی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کی تفصیلات اپنی ویب سائیٹس پر لگانے کی ہدایت کی ہے۔ سماء

 

PTI

KPK

hec

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div