وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف بل ڈیلے مستعفیٰ

اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف بل ڈیلےاپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ بجٹ ڈائریکٹر جیک لیو ان کی جگہ پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایک سال تک وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف کے طورپر فرائض انجام دینے والے تریسٹھ سالہ بل ڈیلے سابق کامرس سیکرٹری اور ایک بزنس مین ہیں۔


وائٹ ہاؤس میں بل ڈیلے اور جیک لیو کے ہمراہ بریفنگ میں صدراوباما نے بتایا کہ بل ڈیلے نےانہیں ایک ہفتہ پہلے اپنا عہدہ چھوڑنےکے فیصلے سے آگاہ کیا ۔

وہ اپنے آبائی شہر شکاگو میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں ۔


بل ڈیلے نے اپنے کاروباری مراسم کو استعمال کرتے ہوئے صدراوباما کے کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔  سماء/ایجنسیز

کے

چیف

killings

david

role

barca

Tabool ads will show in this div