سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب، حلف اٹھالیا

اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار سلیم مانڈی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے، ان کے مد مقابل ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار عثمان کاکڑ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، ڈپٹی چیئرمین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، ان سے نومنتخب چیئرمین سینیٹر صادق سنجرانی نے حلف لیا۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد ڈپٹی چیئرمین کیلئے سینیٹ میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، اسحاق ڈار اور ایم کیو ایم کے 3 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا مجموعی طور پر 99  ووٹ کاسٹ ہوئے، اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار سلیم مانڈوی والا نے 54 اور مسلم لیگ ن و اتحادی جماعتوں کے امیدوار عثمان کاکڑ کو 44 ووٹ ملے۔

ڈپٹی چیئرمین کیلئے ووٹنگ میں ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم، خوش بخت شجاعت اور عتیق میر نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا، سینیٹر اسحاق ڈار ملک سے باہر ہیں۔

مزید جانیے : صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب، حلف اٹھاکر عہدہ سنبھال لیا

ایوان بالا نے بلوچستان کے ضلع چاغی سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرلیا، انہیں راجہ ظفر الحق کے مقابلے میں 11 ووٹ اضافی ملے، انہوں نے حلف اٹھانے کے بعد چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔

PTI

Usman Kakar

Deputy Chairman Senate

Sadiq Sanjrani

Raja Zafar-ul-Haq

Chairma Senate

Saleem Manveiwalla

Tabool ads will show in this div