سینیٹ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے حامیوں میں ہاتھا پائی

اسلام آباد : سینیٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے موقع پر وزیراعظم کے رشتہ دار نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبدالحامد پر حملہ کردیا، دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہائی ہوگئی، عبدالحامد کا کہنا ہے کہ نوجوان نے پیچھے سے آکر میرا گلا دبایا میں نے اس کے ہاتھ پر کاٹ کر اپنی جان چھڑائی۔

نمائندہ سماء کے مطابق سینیٹ میں مہمانوں کی گیلری میں ن لیگ کے حامی اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میں ہاتھا پائی ہوئی، وزیراعظم کے رشتہ دار نے ایم این اے پر پیچھے سے حملہ کردیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب صادق سنجرانی کی کامیابی پر نعرے لگائے جارہے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالحامد کا کہنا ہے کہ پیچھے سے آکر ایک شخص میرا گلا دبا رہا تھا میں نے اس کے ہاتھ پر کاٹ کر اپنی جان چھڑائی۔

PM

PTI

SENATE

MNA

CLASH

son

PMNL

Abdul Hamid

Tabool ads will show in this div