سینیٹ الیکشن؛ن لیگ راجہ ظفرالحق کا نام سامنے لے آئی

اسلام آباد: راجہ ظفرالحق کا نام چیئرمین سینیٹ کے لیے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے دے دیا گیا۔

مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کے لئے سینیئرپارلیمانی لیڈر راجہ ظفرالحق اورڈپٹی چیئرمین کے لئے عثمان کاکڑ کا نام دے دیا۔

ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے نوازشریف کوحتمی نام منتخب کرنے کا اختیاردیا گیا تھا۔ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کے رضا ربانی کو نامزد نہ کرنے کی صورت میں اپنے امیدوار لانے کااعلان کیا تھا۔

حتمی ناموں پرغور نواز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ن لیگ اوراتحادیوں کے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کچھ دیرمیں چیئرمین سینیٹ کیلئے راجا ظفرالحق کے نام کا اعلان کریں گے۔

اس حوالے سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ایک پیج پرہیں۔ دونوں جماعتوں نے بلوچستان سے منتخب آزاد سینیٹرز کے گروپ کے نامزد امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کی ہے جن کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جا چکے ہیں۔

PML N

chairman senate

opposition parties

Allies

Usman Kakar

Deputy Chairman Senate

Tabool ads will show in this div