نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد : ایوان بالا کے نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، منتخب اراکین سے الیکشن کمشن کے افسر سردار یعقوب نے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا۔ آج ہونے والے اجلاس میں ایوان بالا کے نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا۔ الیکشن کمشین آف پاکستان کے افسر سردار یعقوب نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔
آج کے اجلاس میں منتخب ہونے والے 51 سینیٹرز نے حلف اٹھا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔ بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ سماء