پاک فوج کا جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام جاری

وانا / راول پنڈی : پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے مخٹلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے، جب کہ عوام کی سہولت کیلئے چیک پوسٹوں پر بھی نرمی کردی گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

دوسری جانب عوام کی سہولت اور آمدو رفت کی آسانی کیلئے چیک پوسٹوں پر بھی نرمی کی گئی ہے۔ قبائلیوں کے وطن کارڈ کی بجائے اب وہ قومی شناختی کارڈ سے کام چلتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقے مکین، سراروغہ، لدھا، کانی گرم، کڑمہ ، بدر، مشتہ، تیارزہ، سرویکئی اور دیگر علاقوں میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پاک فوج کی پندرہ ٹیمیں دن رات بارودی سرنگوں کی صفائی کر رہی ہیں۔ اس موقع پر قبائلیوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام شروع کرکے علاقے میں لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کردی ہیں، اور یہ کام قابل تحسین ہے۔ سماء

wana

south Waziristan

LAND MINE

Tabool ads will show in this div