سنسنی خیز مقابلہ: لاہور نے کراچی کو سپر اوور میں شکست دیدی

دبئی: لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی نے 163 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں لاہور نے بھی 163 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا جس کے بعد میچ سپر اوور میں چلا گیا۔

جواب میں لاہور قلندر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 وکٹوں کے نقصان پر اسکور برابر کردیا جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں کرانے کا فیسلہ کیا گیا، جس میں لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو 12رنز کا ہدف دیا۔

دوسرے سپر اور میں کراچی کنگز ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 8 رنز بنا سکی، اور لاہور قلندر نے 3 رنز سے کراچی کنگز کو ہرادیا۔

 اس سے قبل کراچی کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قلندرز کی جانب سے فخرزمان اور ڈیو سچ نے اننگز کا آغاز کیا۔ لیکن اوپننگ شراکت زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور ڈیو سچ 26 کے مجموعی اسکور پر 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ آغا سلمان اور اوپنر فخر زمان نے جارحانہ انداز اپنایا اور 63 رنز کی شراکت قائم کی۔

قلندرز نے اچھی بلے بازی کی تاہم فیلڈنگ میں کراچی کنگز کی عمدہ کارکردگی نے قلندرز کے لیے مشکلات کھڑی کر دیں۔ آخری اوور میں قلندرز کو 16 رنز درکار تھے۔ عثمان شنواری کی نو بال نے میچ کی صورتحال بدل دی اور سپر اوور میں قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

لاہور قلندر کی جانب سے آغا سلمان 50 رنز بنا کر مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے، فخر زمان نے 28 اور اینٹن ڈیوچ 24رنز بنا کر نمایاں رہے۔

lahore qalandars

KARACHI KINGS

psl 2018

Pakistan Super League 2018

PSL 2018 Live Score Update

PSL 2018 live streaming

live score

Karachi Kings vs Lahore Qalandars

PSL 2018 match highlights

KKvLQ

PSL 2018 live score

PSL Match 22

live stream PSL 2018

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div