کرکٹ کےمیدان سےکراچی والوں کےلیےخوشخبری

دبئی: چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے خوشخبری دی ہےکہ ويسٹ انڈيزکی ٹيم کراچي ميں ٹي ٹوئنٹي سیریز کھيلنےپرآمادہ ہوگئی ہے۔

چئیرمین بی پی بی نجم سیٹھی نے ٹویٹ کرتےہوئے کہاکہ ويسٹ انڈيزکی ٹیم تينوں ٹی 20 ميچزکراچي ميں کھيلےگي۔ نجم سيٹھي کاکہناتھاکہ یہ میچزیکم،2اور4اپریل کوکراچی میں کھیلےجائیں گے۔

نجم سیٹھی نے ٹویٹ میں مزید کہاکہ لاہورمیں زمبابوے کےخلاف ون ڈے سیریز ،پی ایس ایل ٹو کافائنل ، آئی سی سی الیون کےخلاف سیریز اور سری لنکا کےخلاف ٹی ٹوینٹی میچ ہواتھا۔ اب کراچی کی باری ہےکہ پی ایس ایل تھری اور ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز سے آگے آئے۔

انھوں نے مزید بتایاکہ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ  کی جانب سے پی سی بی کی کوششوں کو مکمل حمایت کی جارہی ہے۔ سماء

WestIndies

PSL 3

Tabool ads will show in this div