بھارت میں بس اغوا، ہائی جیکرنے 9 مسافروں کو ہلاک کردیا
اسٹاف رپورٹ
نئی دھلی: بھارتی شہر پونا میں ایک شخص نے بس اغوا کرلی ۔ ہائی جیکر نے کئی گاڑیوں کو روند ڈالا جس سے 9 راہ گیر ہلاک ہوگئے۔
پونا میں سوارگیٹ کے قریب ہائی جیکر نے تیز رفتار بس گاڑیوں پر چڑھا دی جس سے چالیس گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس نے ہائی جیکر کو قابو کرنے کے لئے فائرنگ بھی کی۔ اس دوران نو راہ گیر ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔۔ جس کا نام سنتوش مانی بتایا جاتا ہے پولیس کے مطابق ، ہائی جیکر کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ، اس کے پاس ماسٹر کی موجود تھی۔ سماء
میں
کو
CNIC
receive
تبولا
Tabool ads will show in this div