عراق میں کار بم دھماکا، 28 افراد جاں بحق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
بغداد :  عراقی دارالحکومت میں اسپتال کے قریب کار بم دھماکے میں اٹھائیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

عراقی وزرات داخلہ کے مطابق دھماکا مشرقی بغداد کے مقامی اسپتال کے قریب اس وقت ہوا، جب جنازہ اسپتال سے قبرستان لے جایا جارہا تھا۔ جنازے کے ہمراہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس دوران خود کش حملہ آور نے باردو سے لیس گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔ دھماکے میں اٹھائیس افراد جاں بحق ہوگئے۔


جب کہ پچاس زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ سماء/ایجنسیز

میں

MQM

compromise

gulf

piracy

Tabool ads will show in this div