نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتا ہوں،عمران خان

فیصل آباد  : پاکستان تحریک انصاف کے سربراپہ عمران خان نے نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، خوشی ہے کہ پی ٹی آئی اس عمل کا حصہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد آمد پر صحافیوں سے گفت گو میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ جوتا پھینکنے کے عمل کی مذمت کرتا ہوں، خوشی ہے کہ پی ٹی آئی کارکن اس میں ملوث نہیں،تحريک انصاف کا کوئي کارکن اس ميں ملوث نہيں، اس موقع پر عمران خان نے نواز شريف پر جوتا پھينکنے کي مذمت بھی کی۔

فیصل آباد میں تنظیمی رکنیت سازی مہم کے موقع پر عمران خان نے بتایا کہ فيصل آباد ميں پرانے کارکنوں سے ملنے آيا ہوں، کارکنوں سے مل کر ان کے مسائل پر بات چیت کروں گا۔

اس موقع پر سینیٹ انتخاب سے متعلق گفت گو میں سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چيئرمين سينيٹ بلوچستان سے منتخب ہوگا، بلوچستان ميں احساس محرومي ختم کريں گے، چيئرمين سينيٹ بلوچستان سے منتخب ہو کر احساس محرومي ختم کرے گا۔ اس موقع پر بھی لیگی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں۔

PTI

KHAWAJA ASIF

Shoe Attack

Jamia Naeemia

hurl

Tabool ads will show in this div