پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف

دبئی : پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا ہے، پشاور نے مقررہ اوورز میں5 وکٹوں پر 157 رنز بنائے، سامی اور ویسلز نے آخری 5 اوورز میں 56 رنز بٹورے۔

دبئی میں کھیلے جارہے پی ایس  ایل 3 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، ڈیوائن اسمتھ 49 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، محمد حفیظ نے 26 گیندوں پر 2 چھکون اور 2 چوکوں کی مدد سے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

مکی ویسلز اور ڈیرن سامی نے آخری 5 اوورز میں 56 رنز بٹورے، کپتان 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 36 رنز اور ویسلز 29 گیندوں پر 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن نے 2، راحت علی، بین لافلنگ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔ سماء

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

ڈیرن سامی کہتے ہیں کہ بڑی پارٹنر شپ قائم کرنا ضروری ہے، مخالف کو ٹف ٹائم دیں گے، ابتسام شیخ کی جگہ محمد اصغر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ اسد شفیق، شین واٹسن، کیون پیٹرسن، رائیلی روسو، رمیز راجہ (جونیئر)، سرفراز احمد(کپتان)، محمد نواز، انور علی، حسن خان، راحت علی اور بین لافلنگ۔

پشاور زلمی میں کپتان ڈیرن سیمی، کامران اکمل، رکی ویسلز، ڈیوائن اسمتھ، محمد حفیظ، خوشدل خان، لیام ڈاؤسن، حسن علی، وہاب ریاض، محمد اصغر، عمید آصف۔ سماء

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

KARACHI KINGS

psl 2018

PSL3

Multan Sultans

Pakistan Super League 2018

PSL 2018 live streaming

PSL 2018 scorecard

PSL 2018 live score updates

MSvKK

Multan Sultans vs Karachi Kings

PSL 2018 match highlights

Live Scores

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div