پی ایس ایل:کراچی کنگزنےملتان سلطانز63رنزسےشکست دےدی
دبئی: راچی کنگز نےملتان سلطانز کو63 رنز سے شکست دے دی۔کراچی کنگزنےملتان سلطانز کوجیت کےلیے 189 رنز کا ہدف دیاتھا۔ یہ موجودہ پی ایس ایل ایونٹ کا سب سے بڑا ٹوٹل تھا۔شاہد آفریدی 3 وکٹیں حاصل کرکےمین آف دی میچ کےایوارڈ کےحقدار ٹہرے۔
دبئی میں ملتان سلطانز نےکراچی کنگزکےہدف کےتعاقب کاآغاز محتاط اندازمیں کیا۔ سنگارا کارا 18 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ صہیب مقصود صرف11 رنز بناسکے۔
احمد شہزاد نے بھی زیادہ مزاحمت نہیں کی اور صرف24 رنز پرآؤٹ ہوگئے۔پولارڈ تین رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔سیف بدر13 رنز پرآؤٹ ہوئے۔
کپتان شعیب ملک صرف 6 رنز بناسکے۔ ولجیون 2رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔عمران طاہرنے2 رنز بنائے۔ سہیل تنویر نے34 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
✔️Lost the toss - No Problem ✔️Lost an early wicket - No Problem ✔️Slow start to the Innings - No Problem
Because they managed to post the Highest Total in #HBLPSL3 and defended it like Kings!!! #KarachiKings won by 6⃣3⃣runs #KKvMS #DeDhanaDhan @thePSLt20 @Salman_ARY pic.twitter.com/hQ4lkl4y1P — Karachi Kings (@KarachiKingsARY) March 10, 2018
Here's the points table, #KarachiKings is at 2nd position after winning the match against Multan Sultans in #HBLPSL3#DeDhanaDhan #KKvMS pic.twitter.com/xO4nrj0So5
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) March 10, 2018
کراچی کنگزکی جانب سے شاہدآفریدی نے 3 وکٹ حاصل کئے۔محمد عرفان جونیئرنے2 کھلاڑی آؤٹ کئے۔
اس سے قبل ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کےخلاف ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا۔ کراچی کنگز کی پہلی وکٹ سمنزکی گری جو4 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔
ان کے بعد ڈینلے اور بابر اعظم نے 118 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ ڈینلے 78 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگرام نے8 گیندوں پر29رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ملتان سلطانز کی جانب سے ولجوئن نے 2وکٹ حاصل کئے۔عرفان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ ایونٹ کا 22واں میچ تھا۔
ملتان سلطانز 9میچ کھیل کر 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پرہے جب کہ کراچی کنگز 7 میچز کےبعد 9 پوائنٹس کے ساتھ اوپرآگئی ہے۔ سماء