پشاور دھماکوں پر وزیراعظم اور سیاسی رہنماؤں کا اظہار مذمت، متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے سنیما میں دھماکوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ پرویز شوکت کا کہنا ہے کہ  امن مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعظم نواز شریف، عمران خان، الطاف حسین سمیت سیاسی رہنماؤں نے دھماکوں پر اظہار مذمت کیا ہے۔


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور میں سنیما دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 5، 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔


ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، امن عمل کو ناکام بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔


پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے عوامی مقام پر دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیاں امن عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔


وزیراعظم نواز شریف، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور وزیر صحت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے بھی پشاور دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔


واضح رہے کہ پشاور کے شمع سنیما میں دستی بم کے تین دھماکوں میں 11 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ سماء

اور

کا

پر

eid

tsunami

9/11

tragic

bombing

Tabool ads will show in this div