راول پنڈی میں مسلم لیگ کے میڈیا کنونشن کی تیاریاں،چوہدری نثارآؤٹ

راول پنڈی: لگتا ہے مائنس چوہدری نثار ہوگیا ہے۔راولپنڈی میں مریم نواز کے پاور شو کی تیاریاں  جاری ہیں۔تشہیری مہم میں چوہدری نثار کا نام و نشان تک نہیں ہے۔

ن لیگ میں مائنس ون فارمولہ تیارہورہاہے۔اس بار چوہدری نثارنشانہ بن سکتےہیں۔راولپنڈی میں گیارہ مارچ کو حکومتی جماعت کی بڑا پاور شو کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ مریم نواز سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گی۔

اس سلسلے میں تشہیری بینر سے شہرسج گیاہے۔ بینرز اور پینا فلیکس پر چھوٹے بڑے لیڈرز کی تصویروں کی بھرمار ہے مگر کہیں بھی چوہدری نثارنظر نہیں آرہے۔

سابق وزیرداخلہ  پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مریم نواز اُن سے جونیئر ہیں اور وہ ان کےماتحت کام نہیں کرسکتے۔ سماء

MARYAM NAWAZ

chauhdary nisar

Tabool ads will show in this div