شہلا رضا کی اسپیکر شپ، اسمبلی یا کلاس روم؟
کراچی : ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا آج کل کچھ زیادہ ہی غصے میں نظر آرہی ہیں، کبھی سارجنٹ ایٹ لاء کا استعمال تو کبھی اراکین کو شٹ اپ کال۔
کراچی میں گرمی، ڈپٹی اسپیکر کا مزاج بھی گرم، اسمبلی کا ٹھنڈا ماحول بھی غصہ ٹھنڈا کرنے میں ناکام، شہلا رضا جب بھی ایوان چلاتی ہیں، گرما گرمی ضرور ہوتی ہے۔
شہلا رضا کی اسپیکر شپ میں سندھ اسمبلی، اسمبلی کم اور کلاس روم زیادہ نظر آتی ہے، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور فنکشنل لیگ، کوئی بھی شہلا رضا کی ڈانٹ سے بچ نہیں پاتا۔
اراکین کو ڈانٹنے کے بعد شہلا رضا ان کے مائیک بھی بند کروا دیتی ہیں، ڈپٹی اسپیکر جب بھی اسپیکر کی سیٹ پر بیٹھتی ہیں، اپوزیشن سے نوک جھوک ہی کرتی نظر آتی ہیں۔
PTI
Sindh assembly
Mohammad Hussain
Sardar Ahmed
تبولا
Tabool ads will show in this div