سندھ بھرکی یونی ورسٹیوں سےگورنرکاکردارختم کرنےکابل آگیا

کراچی: سندھ اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں یونیورسٹیزسے متعلق متنازع بل پاس کرایا گیا ہے۔ کراچی یونیورسٹی سمیت سندھ کی تمام جامعات سے گورنر کا کردارختم کردیا گیا ۔

سندھ کی جامعات کےلیے تشویش ناک خبریہ ہےکہ کراچی یونیورسٹی سمیت سندھ کی تمام جامعات سے گورنر کا کردارختم کردیا گیا ۔

سندھ اسمبلی میں اس حوالے سے ایک بل منظورکرلیاگیاہے۔اپوزیشن کےاحتجاج کےباوجود بل منظور کیاگیا۔اپوزیشن نےبل کوصوبےکیلئےخطرناک قراردیاہے۔

بل کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں کاکنٹرول وزیراعلیٰ کےپاس ہوگا۔ ایم کیو ایم نے اس معاملے پر واک آؤٹ کیا۔ فیصل سبزواری نے بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے شرمناک فعل کیا ہے۔  سماء

Sindh university

Tabool ads will show in this div