القاعدہ نمبرون ایمن الظواہری کا نیاویڈیو پیغام جاری،شام کی حکومت پرسخت تنقید

اسٹاف رپورٹ
دبئی : القاعدہ کے سربراہ ايمن الظواہری کا نيا وڈيو پيغام جاری ہوا ہے جس ميں انھوں نے شام ميں حکومت مخالف مظاہروں اور تحریکوں کی حمايت کی ہے۔

غير ملکی خبر رساں ايجنسی کے مطابق القاعدہ کے سربراہ نے اپنے نئے وڈيو پيغام ميں شام کی حکومت پر تنقيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی حکومت شہريوں کے خلاف جرائم ميں ملوث ہے۔

يمن الظواہری نے اپنے ویڈیو پیغام میں شام کے شہريوں پرزُورديا ہے کہ وہ مغرب يا عرب ممالک کی حکومت پر يقين نہ کریں ورنہ پھر ان پر اسی قسم کی حکومت مسلط کردی جائے گی۔


انہوں نے ترکی، عراق، اردن اور لبنان کے مسلمانوں سے شام ميں ہونے والے ہنگاموں کی حمايت کرنے کی درخواست کی ہے۔ سماء/ایجنسیز

کی

کا

PAT

Video

climate

Tabool ads will show in this div