سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کا ایک اور ایم ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : بھارت میں سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کے ایک اور اہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سے پہلے پانچ افراد پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس میں کمال چوہان نامی شخص نے بم نصب کیا تھا۔ جسے نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کرلیا ہے۔


بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کے مرکزی کردار رام جی کلسانگرا اور سندیپ  سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ انتہا پسند ہندو سوامی اسیم آنند اور راشٹریہ سیوک سنگھ کے  چار کارکنوں پر مجرمانہ سازش کی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

دہلی اور لاہور کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس پر اٹھارہ فروی دوہزار سات میں پانی پت کے نزدیک حملہ کیا گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں اڑسٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے


جن میں اکثریت پاکستانی مسافروں کی تھی۔ بھارت نے ابتدا میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا لیکن تفتیش کے بعد ان واقعات میں انتہا ہندو پسند ملوث  نکلے تھے۔ سماء/ایجنسیز

اور

کا

Azadi March

ایک

nepra

conflict

Tabool ads will show in this div