پی ایس ایل 3میں لاہورقلندرزکی پہلی کامیابی

دبئی: لاہور قلندرزنے ملتان سلطانز کو6 وکٹ سے شکست دے دی۔ ملتان کی پوری ٹیم لاہورقلندرز کےسامنے114 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی۔نوجوان فاسٹ بالرشاہین آفریدی نے 4رنز دے کر5وکٹ حاصل کی تھیں ۔

دبئی میں پی ایس ایل تھری کے 20ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرزکو نسبتا کم ہدف دیاتھا۔ نوجوان فاسٹ بالرشاہین آفریدی نےصرف چاراعشاریہ تین اوورزمیں4رنزدے کر5وکٹ حاصل کیں۔ انھیں مین آف دی میچ کاایوارڈ بھی دیاگیا۔

لاہور کی ٹیم نے ہدف کاتعاقب محتاط اندازمیں کیا۔ ڈیویچ نے 33 رنز بنائے۔انھوں شعیب ملک نے آؤٹ کیا۔فخر زمان 16 رنز پرآؤٹ ہوئے۔آغاسلمان 3 رنزپرآؤٹ ہوئے۔گلریزصدف16 رنز پرآؤٹ ہوئے۔

ملتان کی جانب سے محمد عرفان،سیف بدر اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

اس سے قبل ملتان کے اوپنرز احمد شہزاد اور کمارسنگاکارا نے ٹیم کو62 رنز کااسٹارٹ دیا۔ سنگاکارا 45 رنزبناکر نارائن کی گیندپرآؤٹ ہوئے۔ احمدشہزاد نے 32 رنزاسکورکئے۔ صہیب مقصودصرف 16 رنز بناکر سکے۔ کپتان شعیب ملک کا اسکور تین رنز رہا۔پولارڈ نے9 رنز بنائے۔

لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی کی 5 وکٹ کے علاوہ نارائین نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ سہیل خان اور میک کلیناگن نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

لاہور قلندرز کی شکستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہورقلندرزاب تک 6 میچوں میں شکست کھاچکی ہے۔ لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم سے رام دین کو ڈراپ کیاہے۔ گلریز صدف نےکیپنگ کی ذمہ داریاں انجام دیں ۔

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018

لاہور قلندرز میں شاہین شاہ آفریدی اور میک کیلیناگین کو بھی ٹیم بھی جگہ ملی ۔ سماء

PSL 3

psl 2018

Pakistan Super League 2018

PSL 2018 live streaming

PSL 2018 scorecard

PSL 2018 live score updates

PSL 2018 match highlights

PSL 2018 match updates

Tabool ads will show in this div