طالبان ذمہ داری قبول نہیں کرتے تو دھماکے کون کررہا ہے؟، غلام احمد بلور

اسٹاف رپورٹ


 پشاور : اے این پی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے جب سے نئی حکومت آئی ہے لوگ زیادہ مررہے ہیں، اب طالبان ذمہ داری قبول نہیں کرتے تو دھماکے کون کررہا ہے؟۔


پشاور میں دھماکے کا نشانہ بننے والے شمع سنیما کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان مانتے بھی نہیں کہ وہ مار رہے ہیں تو پھر آخر مار کون رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ڈیڑہ ماہ سے میزائل حملے بند ہیں، پھر دھماکے کیوں ہورہے ہیں، سارے پختونوں کو مارنے سے بھی اسلام آئے گا نہ خلافت نافذ ہوگی۔


غلام احمد بلور کہتے ہیں کہ کیا فلمیں صرف پختون دیکھتے ہیں، جنہیں مارا جارہا ہے۔ سماء

sargodha

law

soldier

heroes

کون

prayers

Tabool ads will show in this div