اسامہ کا ساتھی سمجھے جانے والا ابوقتادہ برطانوی جيل سے رہا
اسٹاف رپورٹ
لندن : برطانیہ میں اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی ابو قتادہ کو یورپی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔
اردن کے شہری ابو قتادہ برطانیہ میں قید اور اردن حوالگی کے خلاف طویل عرصے سے قانونی جنگ میں مصروف تھا۔ انسانی حقوق کی یورپی عدالت نے سخت شرائط کے تحت ابو قتادہ کی ضمانت منظور کرلی۔
اکیاون سالہ ابو قتادہ کو روزانہ بائیس گھنٹے گھر پر نظر بندی کا سامناکرنا پڑے گا۔ ابو قتادہ پر اردن میں دہشت گردی کے حملے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اردن نژاد برطانوی شہری ابوقتادہ کو سينٹرل لندن کی لانگ لارٹن جيل سے سخت شرائط کے ساتھ رہا کياگيا ہے۔
ابو قتادہ کو صرف دو گھنٹے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ اس دوران انھيں اليکٹرانک ٹيگ پہننا پڑيگا۔ ترجمان برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق ابوقتادہ برطانيہ کيلئے سيکيورٹی رسک ہے اور اسے ملک بدر کرنے کے معاملے پر سب متفق ہيں۔ سماء/ایجنسیز