سمجھوتا ایکسپریس کے ملزم کا اعتراف جرم،10روز ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : سمجھوتا ایکسپریس میں بم رکھنے کے کے الزام میں گرفتار ملزم کمل چوہان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ملزم کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

دو ہزار سات میں سمجھوتا ایکسپریس میں بم نصب کرنے کے الزام میں گرفتار انتہاپسند ہندو جماعت کے کارکن کمل چوہان کو ہریانہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت نے اسے چوبیس فروری تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق کمل چوہان نے ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں عسکری تربیت حاصل کی۔


جس کے بعد اس نے نئی دہلی کے اولڈ اسٹیشن پر کھڑی سمجھوتا ایکسپریس میں  دھماکا خیزمواد رکھا تھا۔ سانحہ میں اڑسٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جن میں اکثریت پاکستانی شہریوں کی تھی۔ سماء/ایجنسیز

کے

کا

nepra

حوالے

paper

Tabool ads will show in this div