مجرم کے اہلخانہ ہراساں کررہے ہیں؛زینب کے والد سپریم کورٹ پہنچ گئے

لاہور: قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی سات سالہ بچی زینب کے والد امین انصاری نے مجرم عمران کے اہلخانہ کی جانب سے ہراساں کرنے پرسپریم کورٹ لاہور رجسڑی سے رجوع کرلیا۔

زينب کے والد امين انصاري نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار سے لاہور رجسٹری میں ملاقات کي اوردرخواست جمع کرائی۔ اپنی درخواست میں زینب کے والد نے موقف اختیارکیا ہے کہ انہیں زیادتی کے بعد زینب کو قتل کرنےوالے مجرم عمران کے اہل خانہ ہراساں کررہے ہیں۔

درخواست میں زینب کے والد نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی کہ مجرم عمران کے سہولت کاروں سے تفتیش نہیں کی گئی، انہیں بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ننھی زینب کے والد نے کہا کہ انسداددہشت گردی عدالت کے فیصلے سے مطمئن ہوں، مجرم عمران کو سرعام پھانسي دي جائے۔

واضح رہے کہ مجرم عمران کے ڈی این سے ٹیسٹ سے اس کا جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت نے 17 فروری 2018 کو اسے 4 بارپھانسی کی سزا سنائی تھی جس کیخلاف مجرم نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔ اپیل میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ عدالت نے جلدی میں فیصلہ کیا،ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

JusticeForZainab

zainab murder case

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div