داعش کیخلاف پاکستان نےاہم کرداراداکیا،امریکا نے اعتراف کرلیا

لندن : اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ریان نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کيخلاف جنگ ميں پاکستان نے اہم کردار ادا کيا۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری تازہ اطلاعات کے مطابق امریکی کی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ریان نے اپنے تازہ بیان میں اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دنيا کےليے بڑا خطرہ ہے، تاہم داعش کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
کرنل ریان نے اتحادی افواج کے آپریشنز سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ داعش کے خلاف عراق اور شام ميں جنگ کاميابي سے جيت لي ہے، اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سال دو ہزار اٹھارہ ميں بھي داعش کے خلاف کارروائياں جاري رکھيں گے۔

برطانيہ ميں اتحادي افواج کے ترجمان کرنل راين نے سماء کے نمائندے رضا سيد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ داعش دنیا کے لیئے خطرہ ہے، پاکستان داعش کے خلاف خطے میں موثر کردار ادا کر سکتا ہے، شامی حکومت کے ساتھ براہ راست رابطہ نہ ہونے کے باعث سبب مشکلات کا سامنا ہے۔ سماء