عاصمہ رانی، مشال خان قتل کیس کے مرکزی ملزمان گرفتار

پشاور: خيبر پختونخوا ميں عاصمہ راني قتل اور مشال خان قتل کیس کے مرکزی ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے۔

سماء کے نمائندے شہاب اکبر کے مطابق عاصمہ راني کا قاتل 40 دن بعد دبئي سے گرفتار کرلیا گیا، مجاہد آفريدي کو انٹرپول کے ذريعے پکڑا گيا۔

آئي جي صلاح الدين محسود کہتے ہيں کہ عاصمہ راني کے قاتل مجاہد آفريدي کو انٹرپول کے ذريعے پکڑا، جلد پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب مشال خان قتل کیس کا اہم ملزم عارف مردانوی بھي پکڑا گیا جو کہ گيارہ ماہ سے روپوش تھا۔ سماء

Kohat

suspects

Mashal Khan

murder cases

Asma Rani murder

Tabool ads will show in this div