لندن،شام میں ہونیوالےمظاہروں کےحق میں ہزاروں افرادسڑکوں پر نکل آئے
اسٹاف رپورٹ
لندن : شام میں مظاہرین کے حق ہزاروں افراد لندن کی سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے بشار الاسد کے خلاف نعرے لگائے۔
بشارالاسد کی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے لندن میں شام کے سفارت خانے تک مارچ کیا۔ جہاں پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
اس سے قبل ہونے والے مظاہرے میں سفارت خانے پر توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ شام کی عوام کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ سماء/ایجنسیز