پی ایس ایل 2018 : کوئٹہ نے کراچی کو 181 رنز کا ہدف دیدیا

دبئی : پی ایس ایل 3 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگزکو 181 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے 19 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 180 رنز بنائے ۔ کوئٹہ کی جانب سے  شین واٹسن اور کیون پیٹرسن نے شاندار بلے بازی کی، پیٹرسن نے  34 گیندوں پر 52 رنز کے انفرادی اسکور پر عثمان شنواری کی گیند پر روی بوپارا کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے شین واٹسن نے90 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔

 پاکستان سپر لیگ کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ، اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفران احمد کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگي160 سے زائد رنز بنائيں۔

کراچی کنگز دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں خرم منظور اور تائم ملز کی جگہ شاہد آفریدی اور واسٹلی کی واپسی ہوئی ہے ، جبکہ کوئٹہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے  ۔

کراچی کنگز اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے صرف ایک میں ناکامی کا سامنا رہا جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا اور تین میں اسے کامیابی ملی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی ایونٹ میں اب تک مناسب رہی، 6 میچز میں سے اسے تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مشکل حریف ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔

ٹیم

Karachi Kings vs Quetta Gladiators

Live Streaming

PSL Third Edition

PSL Match Today

PSL T20 Live

PSL live streaming

Quetta Gladiators vs Karachi Kings

live score

PSL LIVE

KKvQG

live updates PSL 2018

QGvKK

Tabool ads will show in this div