اسپین میں بچت پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین گرفتار
اسٹاف رپورٹ
میڈرڈ : اسپین کے شہر ویلنشیا میں پولیس نے حکومت کی بچت پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے دس مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
ویلنشیا کے مرکزی علاقے میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔
اس موقع پر اپوزیشن سوشلسٹ پارٹی کی نائب سیکریٹری ایلینا ویلنشیانو کا کہنا تھا کہ پولیس نے گزشتہ ہفتے ک طرح اس بار بھی طاقت کا استعمال کیا ہے جو درست عمل نہیں۔ سماء/ایجنسیز