پی ایس ایل 3: لاہور قلندرز کی مسلسل چھٹی ناکامی
دبئی : پی ایس ایل تھری کے میچ میں لاہور قلندرز تاحال فتح کا مزہ نہیں چکھ سکی، مسلسل چھٹے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی، لیوک رونکی 77 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
IU 126/1 after 11 overs Ronchi and Shadab in COMEPLETE CONTROL! 38 needed off the last 54 balls.@lahoreqalandars desperate for a breakthrough #IUvLQ#DilSeJaanLagaDepic.twitter.com/Y4XlGGI9EC
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2018
دبئی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے 164 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا، لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ایک میچ بھی نہیں جیت سکی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 77 رنز جڑ دیئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، شاداب خان نے بھی 3 چھکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے سنیل نارائج نے 3 جبکہ عمران خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Magnificent McCullum! Captain's cameo takes @lahoreqalandars to a 163/8 total. McCullum 33* off 12 balls Three 6s, Two 4s Would the total be enough? We have a cracking game in prospect. #IUvLQ #HBLPSL pic.twitter.com/vTquLXHDWz
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2018
مزید جانیے : لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے 164 رنز کا ہدف
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے تھے۔ سماء